16 اگست 2026 - 16:40
بحرین میں شیعہ عزاداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، امام رضاؑ کی عزاداری پر متعدد افراد گرفتار

بحرین کی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران درجنوں شیعہ شہریوں، علما، ذاکروں اور خطباء کو مذہبی مجالس اور امام علی بن موسیٰ الرضاؑ کی عزاداری میں شرکت کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، جبکہ انسانی حقوق کے حلقوں نے اس کارروائی کو مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بحرینی حکام نے حالیہ ہفتوں میں شیعہ شہریوں کے خلاف گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ان گرفتار شدگان میں علما، ذاکرین، خطباء اور حسینیہ کے منتظمین بھی شامل ہیں، جنہیں مذہبی اجتماعات کے انعقاد یا شرکت کے باعث نشانہ بنایا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق معروف خطیب اور حوزۂ علمیہ کے استاد شیخ جعفر الستری الامجدی کو سکیورٹی اداروں نے طلب کیا، جس کے بعد انہیں 11 اگست 2026 کو استغاثہ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی طلبیوں کے بعد متعدد دیگر شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا، جن میں سعید اکبر الملا، علی القصاب، حسین العرب، سید ہاشم ابراہیم، حمزہ سعید زہیر، احمد یاسین زہیر، سید عباس سید طاہر اور رضا حسام سمیت کئی افراد شامل ہیں۔

اسی دوران سماہیج کے چار شیعہ شہریوں عبداللہ سبت، عباس عبداللہ، حسین شمسان اور علی مکی کو امام رضاؑ کی شبِ شہادت کی عزاداری میں شرکت کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ مزید برآں، سید علی سید مازن کو شاہ فہد پل اور حسن یوسف العصفور کو بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔

بحرینی حکام نے حسینیہ کے منتظمین کو بھی نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں محمد حسن جاسم النکال، سید عبداللہ ہاشم الخورجانی اور احمد عبدالنبی زائر کو گرفتار کیا گیا، جبکہ مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران یونس احمد حماد، عبداللہ فاضل الدقاق، حسن عبدالامیر اور عیسیٰ عباس سمیت متعدد دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے بعد بحرین میں سیکڑوں شیعہ شہریوں، خواتین، بچوں اور دینی علما کی گرفتاریاں عمل میں آ چکی ہیں۔ انسانی حقوق کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دورانِ حراست تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جن میں شیعہ شہری سید محمد محسن الموسوی کی مبینہ طور پر تشدد کے نتیجے میں شہادت کا واقعہ بھی شامل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha